ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:پرائمری شعبہ میں ضلعی سطح کا بہترین استاد ایوارڈ پانے والے چندرشیکھر کی تہنیت

بھٹکل:پرائمری شعبہ میں ضلعی سطح کا بہترین استاد ایوارڈ پانے والے چندرشیکھر کی تہنیت

Wed, 21 Sep 2016 19:47:14    S.O. News Service

بھٹکل :۲۱/ستمبر (ایس او نیوز)    پرائمری اسکول کے شعبہ میں ضلعی سطح پر بہترین استاد کا خطاب پانے والے تنگنگنڈی ہائر پرائمری اسکول کے استاد چندرشیکھر ڈی پڈوونے کی  جالی دیہات کے تلگیری سرکاری لوئر پرائمری اسکول کی بورڈ انتظامیہ اور والدین وسرپرستوں کی طرف سے تہنیت کرتے ہوئے عزت افزائی کی گئی ۔

تہنیت قبول کرنے کے بعد چندرشیکھر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سماج میں اقدار و اخلاق کی پامالی ہورہی ہے، ہر ایک استاد پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس سلسلے میں غوروفکر کرتے ہوئے سنجیدگی سے کام کرے۔ اسکول ترقی بورڈ انتظامیہ کے صدر منجپا ایم نائک، جالی پٹن پنچایت کے ممبر ناگراج نائک، لکشمی مادیو نائک، راجیشوری نائک، مہیش نائک وغیرہ موجود تھے۔ موکامبیکا موگیر نے استقبال کیا تو نارائن نائک نے نظامت کی دیپا وٹھل نائک نے شکریہ اداکیا۔


Share: